top of page

دینہ:الیکشن میں شکست عوامی خدمت کو نہیں روک سکتی،پہلے سے بڑھ کر لوگوں کی خدمت کروں گا۔ جن لوگوں نے مجھے ووٹ دیئے ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں،ڈاکٹر قاسم محمود چودھری

دینہ(ادریس چودھری)الیکشن میں شکست عوامی خدمت کو نہیں روک سکتی،پہلے سے بڑھ کر لوگوں کی خدمت کروں گا۔ جن لوگوں نے مجھے ووٹ دیئے ان کا تہہ دل سے مشکور ہوںجماعت اسلامی اپنا مشن جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی جہلم الیکشن 2024میں حلقہ پی پی24سے جماعت اسلامی کے امیدوار،ممتاز سماجی شخصیت ڈاکٹر قاسم محمود چودھری آف دینہ نے گزشتہ روز خبریں/جہلم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے حالیہ الیکشن میں ہار کو اپنے اوپر سوار نہیں کیا۔جماعت اسلامی کا پیغام گھر گھر تک پہنچایا۔ مگر عوام ایک مرتبہ پھر مداریوں،نوسربازوں اور ملک لوٹنے والوں کے جھانسے میں آ گئے۔معلوم نہیں کب بھولے بھالے اور ساح لوگ اپنی سوچ کو تبدیل کریں گے۔ روتے بھی ہیں اور اس کے باوجود ان ہی لٹیروں کو ووٹ بھی دے دیتے ہیں۔مگر جماعت اسلامی اس کے باوجود عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔میں بذات خود پہلے بھی عملی طور عوام کی خدمت کرتا رہا ہوں اور آئندہ بھی پہلے سے بڑھ کر نئے جذبے سے لوگوں کی خدمت کروں گا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page