*الهادی کمپیوٹر اینڈ پرنٹنگ ایجنسی بلمقابل PSO پمپ منارہ شیخوپور کا افتتاح کر دیا گیا*
دینہ(پروفیسر خورشید ڈار)تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار سہ پہر 3 بجے میر مجاہد مارکیٹ بلمقابل PSO پمپ منارہ شیخو پور میں الهادی کمپیوٹر اینڈ پرنٹنگ ایجنسی کا افتتاح بدست والدہ محترمہ میر مجاہد حسین نے کیا۔بوقت افتتاح ملک اقرار حسین نے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّه رب العزت اس نیک کام میں نہ صرف برکت ڈالے بلکہ اپنے خصوصی کرم سے تمام مومنین کے اندر یہ جذبہ پیدا کرے کہ وہ اپنے کاروبار کا افتتاح اپنی والدہ محترمہ سے ہی کروایا کریں۔دعائیہ اور افتتاحی تقریب میں علاقہ بھر کی ممتاز شخصیات میں شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کی خاطر تواضع بھی کی گئی۔مجاہد حسین میر نے معزز مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔
Comments