top of page

دینہ:الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کی زیرنگرانی سوہن دینہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

دینہ(ادریس چودھری )الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔ زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان۔مدظلہ العالی بمقام ڈیرہ مرزا ارشد سلیم مرحوم سوہن دینہ میں 3 سے 5 بجے تک مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیایاد رھے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فائونڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔ماہر ڈاکٹرزچائلڈ سپیشلسٹ۔ میڈیکل سپیشلسٹ۔ فزیو تھراپسٹ اورآئی سپیشلسٹ کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کی امراض کی تشخیص کے بعد ادویات فراہم کیںسینکڑوں مرد و خواتین کا علاج کے ساتھ ادویات دی گئیں۔بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ، حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کے صاحب مجاز محمد ارشد نے بھی کیمپ میں شرکت کی.مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا. اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں. الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page