top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کی زیر نگرانی ڈھوک احمد شاہ سید حسین میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد



دینہ(ادریس چودھری)الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔ زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی8 دسمبر بروز جمعہ بمقام رکشہ اسٹینڈ نئی آبادی ڈھوک احمد شاہ سید حسین دینہ ضلع جہلم 3 سے 5 بجے منعقد کیا گیامریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا.یاد رھے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔ماہر ڈاکٹرزچائلڈ سپیشلسٹ ۔ میڈیکل سپیشلسٹ ۔ فزیو تھراپسٹ کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کی امراض کی تشخیص کی۔سینکڑوں مرد و خواتین کا علاج کے ساتھ فری ادویات بھی دی گئیں۔بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔











0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page