top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:الحاج ماسٹر اللہ دتہ مرحوم ریٹائرڈ ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول میانہ محلہ دینہ کی روح کو ایصال ثواب و بلندی درجات کیلئے ان کی رہائشگاہ حبیب بینک سٹریٹ منگلا روڈ دینہ میں محفل ختم قل کا اہتمام

دینہ(علی نقی شاہ ) دینہ کی ممتاز کاروباری شخصیت حاجی عبد الخالق کے بڑے بھائی ، سیکرٹری میونسپل کمیٹی دینہ ارشد محمود کھٹانہ کے چچا ، سماجی کارکنان جمیل احمد صدیقی ، شکیل احمد صدیقی و عقیل احمد صدیقی بلدیہ روڈ دینہ کے خالو جان اور حبیب بینک سٹریٹ منگلا روڈ دینہ کے سماجی کارکن عامر زمان کے سسر الحاج ماسٹر اللہ دتہ مرحوم ریٹائرڈ ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول میانہ محلہ دینہ کی روح کو ایصال ثواب و بلندی درجات کیلئے ان کی رہائشگاہ حبیب بینک سٹریٹ منگلا روڈ دینہ میں محفل ختم قل کا اہتمام کیا گیا ، جس میں دینہ و گردونواح کی ممتاز کاروباری ، سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر محفل ذکر و نعت کے بعد علامہ خالد نسیم ہجویری ، علامہ منور احمد نقشبندی خادم و خلیفہ گھمکول شریف کوہاٹ ، قاری محمد یونس نقشبندی ، حاجی محمد فاروق اور دیگر نے اجتماعی اذکار و اجتماعی دْعائے مغفرت کرواتے ہوئے الحاج ماسٹر اللہ دتہ مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شرکائے محفل نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعلیمی خدمات پر زبردست خراج عقیدت کیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page