top of page

دینہ افغان آباد یوسی لدھڑ میں جماعت اسلامی کاشاندارانتخابی جلسہ۔امیدوار قومی اسمبلیNA60سید ضیاء اللہ شاہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی PP 24ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کی شرکت،اہل علاقہ کی کثیرتعداد میں شرکت

دینہ ( مادریس چودھری)دینہ افغان آباد یوسی لدھڑ میں جماعت اسلامی کاشاندارانتخابی جلسہ۔امیدوار قومی اسمبلیNA60سید ضیاء اللہ شاہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی PP 24ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کی شرکت،اہل علاقہ کی کثیرتعداد میں شرکت تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز تحصیل دینہ کی یونین کونسل لدھڑ کے گائوں افغان آباد میں جماعت اسلامی کا شاندار انتخابی جلسہ کاانعقاد کیاگیا۔جس میں امیدوار قومی اسمبلی NA60سید ضیاء اللہ شاہ اور امیدوار صوبائی اسمبلیPP 24ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے شرکت کرکے جلسہ سے خطاب کیا۔دونوں امیدواروں کا پنڈال میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا۔جلسہ میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے جلسہ کو کامیاب بنادیا۔جلسے کا انعقاد پیرسیدضمیرشاہ آستانہ عالیہ پنڈوڑی کی جانب سے کیاگیا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ مہنگائی کی ذمہ دار سب سیاسی جماعتیں ہیں جو حکومت رہیں۔ان حکومت میں شامل لوگ بار بار پارٹی بدل کراپنے اثاثے بناتے رہے۔لیکن عوام کے مسائل حل نہیں کیے۔عوام کو اب ان کامحاسبہ کرناچاہیے۔اور جماعت اسلامی کو ووٹ دیکرکامیاب کریں۔انشاء اللہ ہم آپ کے مسائل حل کریں گے ہم حکومت میں نہ ہوتے بھی مدد کرتے ہیں۔پیرسیدضمیرشاہ نے خاندان سمیت جماعت اسلامی کے دونوں امیدواروں کی حمایت کااعلان کردیا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page