top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ (افتخار احمد مغل) ڈپٹی کمشنر جہلم نے تحصیل دینہ سمیت ضلع بھر میں روٹی کی قیمت 15 روپے اور نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر کے نوٹیفیکیشن نمبر IPW JLM 301 جاری کر دیا

دینہ (افتخار احمد مغل) ڈپٹی کمشنر جہلم نے تحصیل دینہ سمیت ضلع بھر میں روٹی کی قیمت 15 روپے اور نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر کے نوٹیفیکیشن نمبر IPW JLM 301 جاری کر دیا اور متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ مقررہ ریٹ سے زائد قیمت پر روٹی نان فروخت نہ کرے خلاف ورزی کرنے والے کے خلا ف قانونی کاروائی کی جائے ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (R) سمیع اللہ فاروق نے نان اور روٹی کی قیمت مقرر کر کے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کرکے ضلع بھر کے متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ اگر کوئی شخص روٹی پندرہ روپے اور نان بیس روپے سے زائد فروخت کرے تو اس کے خلاف قانونی کراوئی کی جائے ۔انھوں نے سختی سے ہدایت جاری کی دکان دار اس کی ریٹ لسٹ دکانوں پر سامنے اویزاں کریں اور متعلقہ ادارے اس کی نگرانی کریں ۔سعید احمد ڈسٹرکٹ رجسٹرار سٹاک کمپنیز جہلم نے نوٹیفیکیشن وصول کرتے ہوئے محتلف ہوٹلوں ،نان بائیوں کی دکانوں کا دورہ کیا اور ان کو ہدایات دیں کہ ڈپٹی کمشنر جہلم کے حکم کے مطابق روٹی اور نان فروخت کیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت سے سخت قانونی کروائی کی جائے گی ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page