دینہ (افتخار احمد مغل )رمضان المبارک برکتوں کے مہینہ میں بھی قاری نے قرآن پاک کی تعلیم دینے کی بجائے بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنی شروع کر دی ۔پولیس چوکی سٹی دینہ نے مقدمہ نمبر 226/24 بجرم 376iii,377B مورخہ 05 اپریل 2024 ء درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق محمد شہزاد ولد خلیل احمد سکنہ محلہ کشمیریاں دینہ نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کے تین بیٹے جامعہ دار القرآن پیپل والی گلی مین بازار دینہ میں قاری محمد عمران ضیاء قریشی ولد ظہور قریشی سکنہ محلہ مہاجرین گلی قصاباں مین بازار دینہ سے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرتے ہیںجس میں عبدالرحمن بعمر 14 سال نے بتایا کہ مورخہ 31 مارچ 2024 ء کو نماز عصر کے وقت مدرسہ کے ملحقہ کمرے میں ورغلا پھسلا کر لے گیا اور بد فعلی کی ۔اس کے علاوہ مختلف اوقات میں حزب اللہ ولد محمد اصغر بعمر 18 سال ،مقرم ولد طارق ،حسن نظامی ولد عقیل نظامی بعمر11 سال ،محمد فیصل ولد محمد اکرام انصاری بعمر 14سال ،عبدالسبحان ولد امجد علی بعمر 16 سال ،عبدالحنان ولد محمد افضل بعمر 15 سال ، عشارب ناز ولد نذیر احمد بعمر 19 سال ،محمد ضماد ولد محمد یاسین بعمر 16 سال ،محمد ارحم ولد طارق محمود بعمر 15 سال میں سے کچھ کے ساتھ بد فعلی کی اور دیگر کے ساتھ کوشش کرتا رہا ۔پولیس تھانہ دینہ نے محمد شہزاد کے بیان پر محمد افضال احمد ASI پولیس چوکی سٹی دینہ نے مقدمہ نمبر 226/24 درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔بتایا جاتاہے کہ اس مقدمہ کی تفتیش اعلیٰ سطح پر شروع ہو گئی ہے اور ملزم کو مضبوط شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔
top of page
bottom of page
Komentáře