دینہ (افتخار احمد مغل) دینہ میں تجاوزات کی بھر مار ،مین چوک دینہ میں بازار،ریلوے روڈاور مین جی ٹی روڈ دینہ پر نا جائز تجاوزات کی بھر مار ،ریڑھی بانوںاور نا جائز رکشہ ،چنک چی اسٹینڈز نے عوام کا بازار اور روڈ پر گزرنا محال ۔تفصیلات کے مطابق مین چوک ،ریلوے روڈ ،جی ٹی روڈ ،سروس روڈ پر بڑے بڑے بل بورڈ ز او ر اسے طرح دینہ میں ناجائز رکشہ و ویگن اسٹینڈ زاور ریلوے روڈ پربس اسٹینڈ جو کہ میونسپل کمیٹی کی سرپرستی میںچل رہا ہے ۔اس بابت ارباب اختیار کو بھی ناجا ئز تجاوزات کے بارے میں آگاہ کیا گیا مگر اس دوران ریڑھی بانوں سے فی کس 15 ہزار لے کر لوہے کے چھوٹے چھوٹے سٹال بنا کر دے دئے گئے ۔جو کہ البلال پلازہ کے سامنے مستقل طور پر ان کو الاٹ کر دئے گئے ہیں اور اسی طرح پولیس چوکی سٹی دینہ کے قریب مارکیٹوں کے سامنے بھی لوہے کے اسٹال کر بنا کر دکانداروں سے ہزاروں روپے وصول کر لئے نا جائز تجاوزات کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتالوں میں ،طلباء طالبات کو سکولوں میں اور سرکاری ملازمین کو دفتر میں آنے جانے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ریڑھی بانوں نے سڑک پر قبضہ کر کے البلال پلازہ کے سامنے ریڑھیاں لگا کر سروس روڈ پر قبضہ کر لیا ہے اس طرح مین بازار دینہ کے دکانداروں نے برآمدہ جات بنا کر پختہ شیڈ بنا رکھے ہیں جو کہ ناجا ئز تجاوزات کے زمرے میں آتے ہیں ۔عورتوں کو خریداری کرنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بڑے بڑے بل بورڈز نصب ہونے کی وجہ سے آندھی بارش یا کسی ناگہانی آفت کی وجہ سے گر کر کسی وقت بھی کئی قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے ناجائز تجاوزات کے سلسلہ میں ارباب اختیار کوآگاہ کیا مگر انتظامیہ کے شیر باد ہونے کی وجہ سے اس ناجائز تجاوزات کو ختم نہ کیا جارہا ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار صوبائی محتسب اعلی ، وزیر اعلی پنجاب ،گورنر پنجاب ڈپٹی کمشنر جہلم اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دینہ میں جتنی بھی ناجائز تجاوازات ،غیر قانونی رکشہ و ویگن اور بس اسٹینڈ ز کو فی الفور عملی طور پر اٹھوائے جانے کے احکامات صادر فرمائے جائے۔تا کہ عوام الناس کو شہر میں آنے جانے میں مشکلات کا سامنانہ کرنا پڑے ۔ان دنوں میںعید کا بھی رش ہے۔عوام کو خریداری میں سخت پر یشانی کا سامناکر نا پڑتا ہے۔خاص طور پرخواتین ۔بچے۔ضیعف العمر شہری زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
top of page
bottom of page
Comments