دینہ (افتخار احمد مغل) تحصیل دینہ میں پتنگ بازی مافیا جیت گیا جبکہ پولیس ، انتظامیہ اور شریف شہری ہا ر گئے ۔ قیمتی جانیں ضائع ہونے کا خدشہ کئی زخمی ہو گئے ہیں ۔حکومت پنجاب کی پتنگ بازی پر پابندی کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق موسم بہار شروع ہونے سے قبل ہی پتنگ باز مافیا حرکت میں آگیا۔پتنگ اور متعلقہ سامان کی خرید و فروخت سر عام ہو رہی ہے ۔ تھانہ دینہ،سٹی پولیس دینہ اور تھانہ منگلاپولیس اس کاروبار کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے ۔حالانکہ پنجاب حکومت نے واضع طور پر پتنگ بازی پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔لیکن اس پر عملی طور پر کوئی کام نہیں ہو رہا ۔عوامی سماجی حلقوں نے روزنامہ خبریں کے سروے رپورٹ میں کہا کہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے رضا کار نو جوانوں کی فورس پولیس کی سرپرستی میں بنائی جائے جو اس کو کنٹرول کرسکتے ہیں وگرنہ آئے دن قیمتی جانوں کے ضائع ہونے اور زخمی ہونے کا خدشہ ہے ۔ اس تجویز کی سابقہ کونسلرزافتخار احمد مغل ، قیصر خوشخال ،راجہ ساجد نواز ،تنویر احمد عرف چھگو ،رائو محمد صدیق کے علاوہ سیٹھی محمد اصغر ،لالہ محمد ایوب ، محمد محسن افتخار ، محبوب احمد ،محمد صعیم افتخار ، ساجد بٹ ،سیٹھی محمد فیضان ، عبداللہ وکیل اور دیگر معزز ین علاقہ نے بھی حمایت کر دی اور ساتھ کہا کہ سکول کے بچوں کی پڑھائی پر بھی برا اثر پڑ رہا ہے اور والدین کو بھی ذمہ داری لینی چاہئے کہ بچوں کو پتنگ بازی سے باز رکھیں اور سختی سے منع کریں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ، اس کا سختی سے نوٹس لیں
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
Comments