top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ (افتخار احمد مغل)بارشوں کی آمد،ریلوے روڈ دینہ کے نالے کا فی بو سیدہ اور پرانے ہو چکے ہیں۔جن سے گندے پانی کی نکاسی ممکن نہ رہی

دینہ (افتخار احمد مغل)ریلوے روڈ دینہ کے نالے کا فی بو سیدہ اور پرانے ہو چکے ہیں۔جن سے گندے پانی کی نکاسی نہ ہورہی ۔مون سون کی بارشیں شروع ہوگئی ہیں۔جس کی وجہ سے عمارتوں کونقصان پہنچ سکتاہے ۔ان نالوں سے پانی کی نکاسی کا بندوبست کر نا چاہے تفصیلات کے مطابق کا فی عر صہ سے ریلوے روڈ دینہ کے نالے کا فی بوسیدہو چکے ہیں۔جن سے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے پانی ابل کر سڑک پر آجاتا ہے۔خاص طور پر بارش کے دنوں میں شہریوں کو شدید پر یشانی کا سامنا کر نا پڑ تا ہے ۔مون سون موسم شروع ہوگیا ہے ۔اس سے زیادہ نقصان ہو نے کا خطرہ ہے ۔سابقہ کو نسلرز افتخار احمد مغل ۔ راجہ ساجد نواز ۔ چوہدری قیصر خوشحال ۔سیٹھی محمد اصغر ۔پروفیسر ہمایوںخان ۔تنویر عرف چھگو رائو محمد صدیق ۔سید بیگم لیڈی کونسلر امحلہ شیخاں دینہ دیگر شہریوں نے میونسپل کمیٹی دینہ کے ذمہ داران افسران ڈسڑکٹ جہلم کے افسران سے مطالبہ کیا کہ ان نالوںکی مرمت کرائی جائے یا ان کو دوبارہ تعمیر کرایا جائے ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page