top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:اسلحہ لائسنس اور بالخصوص تقرری نمبردار میں وراثتی نمبر بڑھانا ،آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن کے منشور میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں،نمبر دھنیالہ مہر تنویر احمد

نمبر دھنیالہ مہر تنویر احمد

دینہ(رانا عاصم سے)نمبردار کا تشخص بحال بحال ہوا،زرعی گرانٹ کی منظوری ہوچکی ،اسلحہ لائسنس اور بالخصوص تقرری نمبردار میں وراثتی نمبر بڑھانا ،آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن کے منشور میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار نمبردار دھنیالہ دینہ و سیکرٹری انفارمیشن راولپنڈی ڈویڑن جنرل سیکرٹری آل پاکستان نمبردارز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ جہلم مہر تنویر احمد نے جہلم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاہم وسطی پنجاب کے نمبرداران آل پاکستان نمبردارز ایسوسی ایشن اور خاص طور پر راولپنڈی ڈویژن کے ممنون ہیں کہ جنہوں نے سسکیاں لیتی ،گھسے پھٹے آنچل میں لپیٹی لڑکھڑاتی ہوئی نمبرداری کی پگ کو ایک شمع روشن دکھا کر نیم بسمل انا کو جگایا ،اور اپنے آباؤ کی گرد آلود اسناد کی دھول کو جھاڑنے کی ترغیب دے کر ،پھر سے دیوار پر لگانے کا حوصلہ بخشا ،زمانے کی ستم ظریفیوں سے زنگ آلود سوچوں کو پھر جگایا ،اور خوابوں کو حقیقتوں کی طرف گامزن کیا ،اور خواب خرگوش میں مست رہنے کو کائل کہنا اور کائل جاننا ہمیں سکھایا ،اس سے پہلے ہم کبھی کبھار سنا کرتے تھے کہ نمبرداران کے حقوق کی جنگ جاری ہے اور دعا کیا کرتے تھے ،کہ خدا کرے میری ارض پاک پر اترے ،وہ چاند ?? جسے اندیشہ زوال نہ ہو ،آج الحمداللہ نمبردار کا تشخص بحال ہوچکا ہے اور ظاہر ہے چالیس سال سے زیادہ عرصہ نمبردار کو نظر انداز رکھا گیا تھا تو یک دم ہر چیز نہیں بدل سکتی لیکن ہم یہ ضرور کہہ سکتے ہیں کہ پہلے کی نسبت بہت بہتری آئی ہے ، چودھری تنویر نے مزید کہا کہ کچھ میرے نہایت قابل احترام نمبرداران نے مختلف گروپس میں اعتراض کیا بلکہ میری اپنی تحصیل کی میٹنگ میں بھی میرے نمبرداران نے فنڈ اکٹھا کرنے پر اعتراض اور سوال اٹھایا تو میں نے عرض گزاری کی کہ پہلی بات یہ پچاس روپے فنڈ نہیں ہے بلکہ ریونیو ہے ،اور ٹیکس لینا ایک زمہ دار شخص کی ہی ذمہ داری بنتی ہے غیر ذمہ دار آدمی ٹیکس نہیں لے سکتا ،دوسرا اس کی کلیکشن میں سیکرٹری یو سی اور پٹواری صاحبان نمبردار کے معاون ہوں گے ،اور تیسری بات کہ اس ٹیکس اکٹھا کرنے کے طریقہ کار پر بھی ریویو ہورہا ہے اور بجائے ہر گھر سے ٹیکس لینے کے یہ صرف کمرشل ٹیکس میں کنورڈ ہوجائے گا ،اور دوسری چیز بیان کی جاتی ہے کہ کیا نمبردار صفائی کرے گا !؟ تو عرض ہے کہ کوئی ایسی جگہ بتا دیں جہاں نمبردار کے ہاتھ میں جھاڑو دیا گیا ہو کہ کو بھئی صفائی کرو !!؟ نمبردار کی ڈیوٹی ہے کہ لوگوں کو صفائی رکھنے( ،جو کہ نصف ایمان گردانی جاتی ہے )کی ترغیب دینا اور سیکرٹری یو سی اور سینٹری ورکرز کو اس جگہ کی نشاندہی کرنا جہاں کوڑا کرکٹ ہو یا جہاں پر جانوروں کے فضلات اور باقی خام چیزوں کی وجہ سے نکاسی آب کا مسئلہ ہو ،تو وہاں سے صفائی کرنے کے لیے ہر یونین کونسل میں سینٹری ورکرز موجود ہیں لہذا یہ کنسیپٹ بالکل ہی غیر منصفانہ طرز پر قائم کیا جارہا ہے ،اور اگر ہم سوچیں کہ یہ ڈیوٹیاں کرنے سے ہمارے گاؤں دیہات میں صفائی ہو جائے گی اور علاقے میں تعدفن پھیلنے سے بچ جائیں گے تو پھر گاؤں بھی ہمارے ہیں اور گاؤں باسی بھی ہمارے ہیں فرض کریں کہ گورنمنٹ یہ منصوبہ نہ دے تو کیا ہمیں خود سے یہ کام نہیں کرنے چائیے ؟ ہم پر لازم ہے کہ اپنے دیہات کی گلیوں نالیوں کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page