top of page

دینہ:اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کا اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت یو سی بَدلوٹ و جنجیل کا دورہ ،لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات بھی صادر فرمائے

دینہ( ظہیر عباس)اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کا اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت یو سی بَدلوٹ و جنجیل کا دورہ.تفصیلات کے مطابق اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کے ویژن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے یونین کونسل بدلوٹ اور یونین کونسل جنجیل میں مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا اور صفائی مہم کا جائزہ لیا۔اس پروگرام میں عظمت فرید وڑائچ ایڈمنسٹریٹر /اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ دینہ ، سیکرٹری یونین کونسل بدلوٹ شاہد بخاری ، سیکرٹری یونین کونسل جنجیل چوہدری طاہر علی ، نمبردار شکیل احمد کیانی ، نمبردار ثقلین محمود ، نمبردار بابو سلیم اختر ، ڈاکٹر بلال رشید نیوٹریشن ہیلتھ ، سلطان جرال ، چوہدری عامر مسيال اور نمبردار عبدالرؤف سمیت اہليان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے حوالے سے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات بھی صادر فرمائے۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے لوگوں سے تجاویز لی گئیں اور فیس کی ریکوری کے لیے عوام سے تعاون کی بھی اپیل کی گئی تا کہ یہ پروگرام مزید بہتر انداز سے کام جاری رکھ سکے۔یاد رہے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر جب سے دینہ میں تعینات ہوئی ہیں مسلسل فیلڈ میں کام کر رہی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو تمام شعبہ زندگی میں ریلیف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔تحصیل بھر میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت دیہاتوں کی صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔سماجی تنظیموں اور اہليان علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے اقدامات کی بے حد تعریف کی ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page