top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ(ادریس چودھری) 100فیصد ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پر عمل درآمد کے اہداف کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔ اوورلوڈڈگاڑیوں کو موٹرویز اور ہائی ویز پر داخلے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔(آئی جی )

دینہ(ادریس چودھری) 100فیصد ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پر عمل درآمد کے اہداف کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔ اوورلوڈڈگاڑیوں کو موٹرویز اور ہائی ویز پر داخلے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔(آئی جی ،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، سلمان چوہدری)وطن عزیز کی قیمتی شاہراؤں کو تباہی سے بچانے کیلئے موٹروے پولیس کا بڑا فیصلہ، 100فیصد ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پر عمل درآمد کے لئیاوورلوڈڈگاڑیوں کو موٹرویز اور ہائی ویز پر داخلے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔اس سلسلے میں آئی جی سلمان چوہدری نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ قومی شاہراؤں پر اوولوڈڈ گاڑیاں نظر نہیں آنی چاہیے۔ قیمتی شاہراؤں کو تباہی سے بچانے کیلئے کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے۔ ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ایڈیشنل انسپکٹرز جنرل کی سر براہی میں سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں، زونل اور سیکٹر کمانڈرز سرپرائز چیکنگ اور مانیٹرنگ میں کوئی کوتاہی نہ برتیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھاری جرمانوں کے علاوہ اوولوڈ نگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی عمل لائی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹائر پریشر چیکنگ کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انسپکٹر جنرل سلمان چوہدری نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہر حال میں قیمتی شاہراؤں اور انسانی زندگیوں کو بچانا ہے۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس وطن عزیز کی قومی شاہراؤں سے اوورلوڈنگ کے مکمل خاتمے کیلئے پرعز م ہے۔ کیونکہ شاہراہیں کسی بھی ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ حال ہی میں اوولوڈنگ کے خاتمے کیلئے آئی جی سلمان چوہدری نے خصوصی طور پر پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اعلیٰ عہدیدران کے ساتھ ملاقات کرکے اوولوڈنگ کے خاتمے کیلئے موٹروے پولیس کی طرف سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور ان سے اس سلسلے میں تعاون کی درخواست بھی کی ہے۔ کراچی اورملک کے دیگر بڑے شہروں سے ٹرانسپورٹ یونین اور مالکان نے اوور لوڈنگ کے خاتمے کیلئے موٹروے پولیس کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سر اہاتے ہوئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page