top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ (ادریس چودھری ) پوری اْمت مسلمہ ایک جسم کی مانند ہے۔ہر مسلمان دوسرے مسلمان بھائی کے لیے راحت،سکون اور آسانی کے لیے سعی کرتا ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

دینہ (ادریس چودھری ) پوری اْمت مسلمہ ایک جسم کی مانند ہے۔ہر مسلمان دوسرے مسلمان بھائی کے لیے راحت،سکون اور آسانی کے لیے سعی کرتا ہے۔آج ہم معاشرے میں ایک دوسرے کو ایذا پہنچانے کا سبب بن رہے ہیں حالانکہ جسم کی مثال سے مراد یہ ہے کہ جسم کے کسی حصے کو بھی چوٹ لگے تو درد اور تکلیف پورا جسم محسوس کرتا ہے جبکہ ہمارے معاشرے کے حالات بالکل اس کے برعکس ہیں۔آخرت کا انحصار ہماری اسی زندگی کے اعمال پر ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی کسی آیت پر عمل کر لیا جائے اور ا سکی سمجھ آجائے تو زندگی سنور جاتی ہے۔آج مسلمان معاشرے میں ایک دوسرے پر سے اعتماد اْٹھ چکا ہے۔کوئی کسی کا یقین نہیں کر رہا کہ یہ میرے ساتھ کیا کرے گا اور جہاں کوئی یقین کرلیتا ہے اس کے ساتھ دھوکہ ہو جاتا ہے۔رشتے ہونے کے باوجود رشتے سلامت نہیں رہے،خاندان ہونے کے باوجود خاندان سلامت نہیں ہیں۔ہماری گفتگو میں سچائی نہیں رہی۔ہم دین بیان کرتے ہوئے بھی اپنی ذات،اپنے مقاصد پہلے دیکھتے ہیں۔اس بے یقینی اور بے اعتمادی کا سبب کیا ہے؟ یہی کہ ہم بھول چکے ہیں کہ ہر قول و فعل اللہ کے روبرو ہے وہ ظاہر ہو یا باطن سب کچھ اس کے روبرو ہے۔نور ایمان کی مضبوطی کی نشانی یہ ہے کہ جس بندے کا ایمان مضبوط ہو گا پھر وہ منافقت نہیں کرے گا۔اس کے ہر کام میں اللہ کی رضا مقدم ہو گی۔اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے مرکز دارالعرفان منارہ میں ربیع الاول کی مناسبت سے 8 ستمبر 2024 بروز اتوار کو دن 11 بجے منعقد کیا جا رہا ہے جس میں شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خصوصی خطاب فرمائیں گے اور اجتماعی دعا بھی ہوگی تمام عاشقان رسول ﷺکو دعوت عام دی جاتی ہے کہ اس عظیم الشان جلسہ میں شرکت کر کے اپنے دلوں کوبرکات نبوت ? سے منورہ کیجیے۔خواتین کے لیے پردے کا الگ سے انتظام کیا گیا ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page