top of page

دینہ (ادریس چودھری)ن لیگ یونین کونسل مدوکالس کے صدر چودھری ندیم اختر ایک مرتبہ پھر پولیس کے شکنجے میں آگئے۔تھانہ منگلا پولیس نے 1420 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا.جھوٹا مقدمہ ھے۔ چودھری ندیم


دینہ (ادریس چودھری)ن لیگ یونین کونسل مدوکالس کے صدر چودھری ندیم اختر ایک مرتبہ پھر پولیس کے شکنجے میں آگئے۔تھانہ منگلا پولیس نے 1420 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس نے میرے خلاف بے بنیاد جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے ،کوئی چرس برآمد نہیں ھوئی۔سب جعلی کاروائی ہے۔چودھری ندیم کا موقف۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل مدوکالس تحصیل دینہ سے مسلم لیگ ن کے صدر چودھری ندیم اختر ایک مرتبہ تھانہ منگلا پولیس کے زیرعتاب آگئے ہیںگزشتہ روز منگلا پولیس نے دوران گشت منارہ پلی پر بوڑیاں والی سائیڈ سے آنے والے چودھری ندیم اختر ولد محمد خان قوم گجر ساکن مدوکالس تحصیل دینہ جس کے ہاتھ میں نیلے رنگ کا شاپر تھا کو روک کر تلاشی لی۔ایف آئی ار کے متن کے مطابق نیلے رنگ کے شاپر سے 1420 گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ منگلا کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ادھر چودھری ندیم اختر نے اپنے اوپر اس پرچے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ تھانہ منگلا پولیس اپنے افسران کو خوش کرنے کے لئے ان کے خلاف جعلی کاروائی کی ہے۔میں بھی قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ھوں،بہت جلد دودھ کا دودھ اور پانی پانی ہو جائے گا۔جن پولیس اہلکاروں نے ان پر چرس ڈالی ہے ان کو عدالت کاسامنا کرنا ہو گا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page