top of page

دینہ ( ادریس چودھری)ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت باؤچودھری عدالت حسین گاؤں مدوکالس تحصیل دینہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت



دینہ ( ادریس چودھری)ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت باؤچودھری عدالت حسین گاؤں مدوکالس تحصیل دینہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق چودھری ساجد،چودھری نیئر ، چودھری تنویر اور چودھری تصور کے والد محترم علاقے کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق کونسلر بائوچودھری عدالت حسین گاؤں مدوکالس تحصیل دینہ ضلع جہلم میں انتقال کر گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز مدوکالس کی پلائیاں والی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ پیر محمد نزیر قاسم موہڑوی آف بوڑا جنگل شریف نے پڑھائی۔ جب کہ اس موقع پر گاؤں مدوکالس کے معروف عالم دین حافظ عامر علی نے شرکاء جنازہ سے مختصر خطاب کیا۔ مرحوم باؤ چودھری عدالت حسین کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page