دینہ(ادریس چودھری) لندن پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹرمحمد فیصل کا حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کے اعزاز میں ظہرانہ۔لندن میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمدفیصل نے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے اعزاز میں ایک پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا اور حضرت امیر عبدالقدیراعوان کی برطانیہ میں منعقدہ سراجا منیرا کانفرنسز کے انعقاد کو بہت سراہا۔وطن عزیز کے مسائل پر تفصیلی بات ہوئی جس میں حضرت امیر عبدالقدیر اعوان نے انتہائی مختصر اور قابل عمل تجاویز ڈاکٹر محمد فیصل کے سامنے رکھیں۔حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کے ہمراہ لندن کے امیر چوہدری نجم،سیکرٹری اطلاعات مظہر ملک اور چوہدری جہانگیر تھے۔یہ ملاقات پاکستانی ایمبیسی لندن میں ہوئی۔یاد رہے کہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان گزشتہ 15 روز سے برطانیہ کے مختلف شہروں میں سراجا منیرا کے موضوع پر بہت بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کر رہے ہیں۔
top of page
bottom of page
Comments