top of page

دینہ (ادریس چودھری سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے نوجوان رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 60 بلال اظہر کیانی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی ضلع جہلم کا کنوینیر مقرر کر دیا

دینہ (ادریس چودھری سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے نوجوان رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 60 بلال اظہر کیانی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی ضلع جہلم کا کنوینیر مقرر کر دیا۔ ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی مختلف امور سر انجام دے گی جن میں عوامی بہبود/سروس ڈیلیوری سے متعلق مسائل کا نوٹس لینا اور متعلقہ سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا۔ایڈمنسٹریشن، گورننس اور لاء اینڈ آرڈر سے متعلق مسائل کا نوٹس لینا شامل ہے۔ ضلعی حکومت کے محکموں اور پولیس ڈیپارٹمنٹ اور ضلع میں تعینات افسران کے خلاف شکایات کا جائزہ لینا، ضلعی ترقیاتی پروگرام کی نگرانی کرنا اور ضلعی ترقیاتی پیکجز کی شکل کو حتمی شکل دینا شامل ہیں۔ کمیٹی میں ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کنوینیر، ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف ممبر، ڈپٹی کمشنر جہلم سیکرٹری، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ممبر ڈسٹرکٹ ریکورٹمنٹ صوبائی محکمہ جات اور وفاقی محکمہ جات جن میں بجلی اور گیس کے محکمے شامل ہیں، ممبر اور دیگر صوبائی ادارے سی ای او محکمہ ہیلتھ ، سی ای او محکمہ تعلیم بھی شامل ہیں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page