top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ(ادریس چودھری سے)راجہ تفضل علی کو ایم این اے بلال حضر کیانی کا چیف کوارڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ضلع بھر کے مسلم لیگ نون کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

دینہ(ادریس چودھری سے)راجہ تفضل علی کو ایم این اے بلال حضر کیانی کا چیف کوارڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ضلع بھر کے مسلم لیگ نون کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تفصیلات کے مطابق راجہ تفضل علی آف سلطان پور کو پاکستان مسلم لیگ نون کے ایم این اے بلال اظہر کیانی کا چیف کوارڈینیٹر بنا دیا گیا ہے وہ این اے 60 اور پی پی 24 میں بلال اظہر کیانی کے بطور چیخف کوارڈینیٹر کام کریں گے ان کے چیف کوارڈینیٹر بننے کی خبر سن کر ضلع جہلم بالخصوص تحصیل دینہ کے مسلم لیگ نون کے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی پاکستان مسلم لیگ نون تحصیل دینہ کے نوجوان رہنما سابق وائس چیئرمین بلدیہ دینہ میاں عرفان نے خصوصی طور پر راجہ تفصل علی کو مبارکباد پیش کی ہے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ حلقہ پی 24 اور حلقہ این اے 60 میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مذکورہ حلقوں کے مسائل کو حل کرنے میں بھرپور کاوشیں کریں گے اور بطور چیف کوارڈینیٹر بلال اظہر کیانی کی توجہ بھی ان مسائل کی طرف مبذول کرانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page