top of page

دینہ( ادریس چودھری سے)تحصیل دینہ کے گاؤں دریالہ یونین کونسل جنجیل میں گھر میں تنہا بچی پا کر تین عورتیں اور شاہ دولہ بچے نے بچی سے ہزاروں روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے ۔ویڈیو منظر عام پر آ گئی



دینہ( ادریس چودھری سے)تحصیل دینہ کے گاؤں دریالہ یونین کونسل جنجیل میں گھر میں تنہا بچی پا کر تین عورتیں اور شاہ دولہ بچے نے بچی سے ہزاروں روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے دوسرے گاؤں میں

بھیس بدل کر جانے پر پکڑے گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل دینہ کے گاؤں دریالہ یونین کونسل جنجیل میں گل نواز نامی شخص کے گھر تین عورتیں ایک شاہ دولہ بچے کے ساتھ داخل ہو گئیں اس وقت گھر میں ایک چھوٹی بچی موجود تھی جس سے ان نو سر باز عورتوں نے پیسے دینے کا مطالبہ کیا معصوم بچی شاہ دولہ بچے کے رعب میں آکر ان کو ہزاروں روپے دے بیٹھی یہ نوسر باز عورتیں اپنے کپڑے بدل کر ایک اور گاؤں کھائی کلیہ میں جا پہنچے جہاں پر لوگوں نے انہیں پہچان لیا بتایا جاتا ہے کہ گاؤں دریالہ میں نوسر باز عورتوں نے شاہ دولہ بچے کی آڑ میں 10 ہزار روپے بٹور اور چلتے بنے علاقے کے لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان اور سر باز عورتیں جو کہ شاہ دولہ بچوں کی آڑ میں وارداتیں کرنے میں مصروف ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ مزید لوگ لٹنے سے بچ سکیں معلوم ہوا ہے کہ یہ عورتیں زیادہ تر ان گھروں میں جاتی ہیں جن کے گھر والے محنت مزدوری کرنے کے لیے گھر سے باہر ہوتے ہیں اور اپنے بچوں کو گھر چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ عورتیں واردات کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page