top of page

دینہ (ادریس چودھری)رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کی خصوصی کاوش۔ تحصیل دینہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قیام کے لیئے سائٹ سروے مکمل۔ن لیگی رہنماؤں کی مبارکباد ۔

دینہ (ادریس چودھری)رکن قومی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ این اے60 بلال اظہر کیانی کی خصوصی کاوش سے ضلع جہلم کی تحصیل دینہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قیام کے لیئے سائٹ سروے مکمل، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ نے رکن قومی اسمبلی جناب بلال اظہر کیانی کی گزارش پر سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کی قیادت میں محکمہ صحت کی ٹیم کو دینہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قیام کے لیئے سائٹ کا دورہ کرنے اور جلد از جلد فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔ سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے گزشتہ روز اپنی ٹیم کے ہمراہ دینہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قیام کے لیئے مخصوص کردہ سائٹ کا دورہ کیا اور فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کے لیئے مختلف امور کا جائزہ لیا۔مسلم لیگ ن تحصیل دینہ کے رہنما راجہ لیاقت علی،راجہ نوید افضل،سابق جنرل کونسلر ماسٹر چودھری محمد اکرم،سابق یوتھ کونسلر میاں عتیق،،سابق چئیرمین بلدیہ دینہ شیخ اکرام، سابق چئیرمین یونین کونسل مدوکالس سہیل ظفر،سابق ناظم ملک صداقت،سابق چئیرمین ملک حمید،سابق کونسلر افتخار حسین شاہ،سابق کونسلر راجہ ساجد نواز اور دیگر رہنمائوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی،کوارڈینیٹر تحصیل دینہ راجہ علی کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی کاوشوں سے تحصیل دینہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قیام کے لیئے سائٹ سروے مکمل ہوا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس منصوبے پر جلدازجلد کام شروع کر کے تحصیل دینہ کے شہریوں کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے گا۔

0 comments

Opmerkingen

Beoordeeld met 0 uit 5 sterren.
Nog geen beoordelingen

Voeg een beoordeling toe
bottom of page