دینہ (ادریس چودھری) ایمان ایک کیفیت کا نام ہے۔جب زبان سے کلمہ پڑھے اور اس کا دل اس کا ساتھ نہ دے تو اس کا ایمان کامل نہیں ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان، امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان مرکز دارالعرفان منارہ میں آئے سینکڑوں معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں داخل ہونے ذبردستی نہیں ہے لیکن جب اپنی مرضی سے اسلام قبول کر لیا تو پھر اسے تمام احکامات کو پورا کرنا ضروری ہے۔پھر کوئی رعایت نہیں ہے۔کیونکہ ایمہ کرام نے بے نمازی کے لیے سزا کا بہت سخت حکم دیا ہے۔حضرت ابوبکر صدیق نے آپ ﷺکے وصال کے بعد منکرین زکوۃسے جہاد کا حکم فرمایا۔آج ہم بڑے آرام سے نماز کو چھوڑ دیتے ہیں۔اس کرہ ارض پر آسمانوں پر جتنی مخلوقات ہیں سب اللہ کی تسبیح بیان کر رہی ہیں جو اللہ کا ذکر چھوڑتی ہے و ہ فنا ہو جاتی ہے۔انسان وہ مخلوق ہے جسے ایک وقت مقرر تک موقع دیا گیا ہے کہ وہ کونسا راستہ اختیار کرتا ہے یہ ذمہ داری انفرادی طور پر جہاں ایک فرد کی ہے وہاں وہ لوگ جو نفاذ کی طاقت رکھتے ہیں ان کے ذمے بھی ہے کہ وہ دینی احکامات کو عملی طور پر نافذ کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔کیونکہ روز محشر ہر کسی کو اپنے ہر عمل کا حساب دینا ہوگا۔اور وہاں کی جوابدہی بڑی مشکل ہے۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
Comments