top of page

دینہ(ادریس چودھری )انسپکٹر جنرل سلمان چوہدری کی زیر صدارت نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی آپریشنل میٹنگ کا انعقاد ،ر تمام زونز کی کارکردگی کے حوالے سے اہم آپریشنل معاملات کو زیر بحث لایا گیا

دینہ(ادریس چودھری )انسپکٹر جنرل سلمان چوہدری کی زیر صدارت نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی آپریشنل میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل، ڈی آئی جی اور ایس ایس پیز نے شرکت کی اور تمام زونز کی کارکردگی کے حوالے سے اہم آپریشنل معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔ اس موقع پر آئی جی سلمان چوہدری نے کہا کہ قومی شاہراؤں پر پیٹرولنگ افسران کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ واقعات میں شہریوں کی طرف سے انتہائی غیرمناسب اور بداخلاق رویے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہمارے لئے تمام شہری قابل احترام ہیں مگر ایسے ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے معاشرے پر برا اثر پڑتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کیخلاف ہر طرح کی قانونی چارہ جوئی کو یقینی بنائیں۔شہریوں کو موٹرویز اور ہائی ویز پر سفر کیلئے تمام قوانین کی پابندی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خوش اخلاقی موٹروے پولیس کا خاصہ ہے لہذا عوام سے بھی یہ گزارش ہے کہ خوش اخلاقی کادامن کبھی ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور قانون کے احترام کو یقینی بنائیں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page