top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ(ادریس چودھری) امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ آج اسلام آباد ائیر پورٹ سے روحانی تربیتی دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گئے،پاکستانی کمیونٹی سے خصوصی ملاقاتیں بھی طے

دینہ(ادریس چودھری) امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ آج اسلام آباد ائیر پورٹ سے روحانی تربیتی دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوئے۔اسلام آباد ائیر پورٹ پر اسلام آباد ڈویژن سلسلہ عالیہ کے ذمہ داران جن میں قائم مقام صاحب مجاز محمد ارشد صاحب،امجد اعوان سیکرٹری اطلاعات پاکستان،وقاص بٹ صدر تنطیم الاخوان اسلام آبادو دیگر نے حضرت جی کو رخصت کیا۔ان کے علاوہ صاحبزادہ شہید اللہ اعوان،صاحبزادہ شدید اللہ اعوان اور صاحبزادہ نجیب اللہ اعوان بھی روانگی کے وقت ائیر پورٹ پرموجود تھے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ انگلینڈ کے تمام بڑے شہروں میں سالانہ سراجا منیرا کانفرنسز سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی سے خصوصی ملاقاتیں بھی طے ہیں۔


0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page