top of page

دینہ:احمد بخش چوہدری گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ کے نئے پرنسپل بن گئے۔ چارج سنبھال لیا

دینہ( پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk) گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ کا چارج احمد بخش چوہدری نے سنبھال لیا ہے مذکورہ آفیسر کا شمار پنجاب بھر کے سینئر ترین آفیسران میں ہوتا ہے تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ ایک عرصہ دراز سے پرنسپل سے محروم تھا وقتی طور پر قائم مقام سے کام چلتا رہا گزشتہ روز حکومت پنجاب ایک نوٹیفکیشن کے مطابق احمد بخش چوہدری کی تعیناتی بحیثیت پرنسپل مذکورہ ادارے میں کردی ہے احمد بخش چوہدری نے چارج سنبھالنے کے بعد اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے شروع کر دیے ہیں توقع کی جاتی ہے کہ موجودہ آفیسر تعلیمی ادارے کا نقشہ تبدیل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے احمد بخش چوہدری کی یہ نمایاں خوبی ہے کہ وہ طلباء کے اندر اخلاقی اور اسلامی تعلیمات کا شعور دینے کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں ماضی قریب و بعید میں ان کا رزلٹ ہمیشہ سو فیصد رہا ہے آفیسر مزکور کا ہہ کہنا ہے کہ ہمیں ہر کام اللہ کی خوشنودی کے لیے کرنا چاہیے ہم ہر حوالے سے اللہ کے سامنے جوابدہ ہیں احمد بخش چوہدری کا یہ فلسفہ ہے کہ انسان کو ہر روز جو ایک نئی زندگی ملتی ہے اللہ تعالیٰ اس سے بہتر کام کروانا چاہتے ہیں اس حوالے سے انسان کو روزانہ اپنا محاسبہ کرنا چاہیے کہ کیا اس نے اچھا کیا اور کیا اس نے غلط کام کیا پرنسپل صاحب کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب بوائز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ کے طلباء باہر جاکر ناصرف ادارے کا نام روشن کریں گے بلکہ اسلامی اقدار پر عمل کر کے اساتذہ اور والدین کا نام روشن کریں گے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page