top of page

دینہ:ابھی تک الیکشن سے دستبردار ھونے کا اعلان نہیں کیا۔کل دن گیارہ بجے اپنے دوست احباب اور حمایت کرنے والوں کے ساتھ مشاورت کرنے کے بعد کوئی اعلان کرونگا۔ راجہ اویس خالد

دینہ(رانا عاصم سے)جہلم کے صوبائی حلقے پی پی چوبیس کے مسلم لیگ نواز کے راہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ اویس خالد نے مسلم لیگ کی قیادت کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے پی پی چوبیس میں الیکشن لڑ رہے ہیں ۔ نوابزادہ طالب مہدی کی طرف سے مسلم لیگ کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کے بعد آج سارا دن افواہیں گردش کرتی رہی کہ راجہ اویس خالد بھی دستبردار ہو گئے ہیں ۔ مگر راجہ اویس خالد نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا کہ میں کل دن گیارہ بجے اپنے دوست احباب اور حمایت کرنے والوں کے ساتھ مشاورت کرنے کے بعد کوئی اعلان کرونگا ۔ ابھی تک الیکشن سے دستبردار ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ دوسری طرف راجہ اویس خالد کے بطورِ امیدوار سامنے آنے کے بعد ان پہ ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا گیا ہے اور بعض ذرائع کے مطابق ان پہ الیکشن سے دستبردار ہونے کے لیے مختلف طریقے اختیار کر کے دباؤ ڈالا جا رہا ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page