top of page

دھوکہ دہی اور نوسر بازی سے ڈاکٹر کے جعلی دستخط اور مہریں استعمال کرنے والے 2 ملزمان گرفتار



جہلم(ظہیرعباسJhelumnews.uk )سٹی پولیس کی اہم کاروائی،تفصیلات کے مطابق دھوکہ دہی اور نوسر بازی سے ڈاکٹر کے جعلی دستخط اور مہریں استعمال کرنے والے 02 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ،ملزمان جعلی مہریں بنا کر سرکاری دستاویزات تصدیق کر رہے تھے،سٹی پولیس اور ٹریفک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان آصف اور وجاہت کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے جعلی مہریں اور شہری سے نوسربازی سے ہتھیائی جانے والی رقم 2400 روپے بھی برآمد کر لی گئی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جعلسازوں اور نوسربازوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page