top of page

دھریالہ جالپ (شیخ عبدالعزیز) للہ جہلم ڈیول کیرج وے کو خراب کرنے میں فواد چودھری کا ہاتھ ہے،شیخ حمزہ

دھریالہ جالپ (شیخ عبدالعزیز) للہ جہلم ڈیول کیرج وے کو خراب کرنے میں فواد چودھری کا ہاتھ ہے ہماری سڑک کو توڑ پھوڑ کر معاشی طور پر ہمیں پیچھے کر دیا گیا جس وقت فواد چوہدری کو یہ معلوم ہو چکا تھا کہ ان کی حکومت کے دن گنتی کے رہ چکے ہیں اور انہیں سڑک تعمیر کرانے میں مشکل پیش ا سکتی ہے تو انہیں یہ کام شروع کروانا ہی نہیں چاہیے تھا ان خیالات کا اظہار دھریالہ جالپ کی سماجی شخصیت اور سیاست کے افق پر نمودار ہونے والے شیخ حمزہ نے صحافیوں سے کیا انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری سڑک بنواتے بنواتے دھریالہ جالب اور پنڈ دادن خان کی عوام کو برباد کر گئے یہاں تک کہ لاکھوں کروڑوں روپے کے سڑک کنارے لگے ہوئے درخت بھی کٹوا دیے گئے آئے روز اس سڑک پر لوڈر گاڑیوں کے ٹائر پھٹنا معمول بن چکا ہے ٹرانسپورٹرز اتنے پریشان ہو چکے ہیں کہ انہوں نے اس سڑک پر گاڑی چلانے کی بجائے گاڑیاں کھڑی کرنا یا فروخت کرنا مناسب سمجھتے ہیں ادھر وزیراعلی پنجاب مریم نواز اپنی ساری توجہ لاہور اور گرد و نوا پر دے رہی ہیں انہیں پنڈ دادن خان کی عوام کا خیال ہی نہیں کہ وہ کس قدر پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں تحصیل پنڈ دادن خان کے باسی وزیراعلی پنجاب سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ تحصیل پنڈ دادن خان کی عوام سے انتقام بند کر کے وزیراعلی پنجاب سڑک کے لیے فنڈ جاری کروائیں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page