top of page
Writer's pictureJhelum News

دھریالہ جالپ (شیخ عبدالعزیز) بجلی کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکال دیں - بل موصول ہوتے ہی غریب طبقہ سر پکڑ کے بیٹھ گیا

دھریالہ جالپ (شیخ عبدالعزیز) بجلی کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکال دیں - بل موصول ہوتے ہی غریب طبقہ سر پکڑ کے بیٹھ گیا دھریالہ جالپ اور گرد و نواح کی عوام نے بجلی کے بلوں کے موصول ہوتے ہی موجوددہ حکومت کے خلاف احتجاج کی تیاریاں کرنا شروع کر دیں عوام الناس نے بل بجلی جمع کرانے سے انکار بھی کر دیا عوام کا یہ کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے تو آتے ہی ظلم کے ایسے پہاڑ توڑے کہ سابقہ حکومتوں میں اس کی مثال تک نہیں ملتی کدھر گئی وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور کدھر گیا وزیراعظم شہباز شریف جو لوگوں کو فری بجلی دینے کے دعوے کرتے تھے ان ظالموں نے تو عوام کا خیال ہی نہیں کیا بلکہ آتے ہی عوام کا بھرکس نکال دیا اور وہ خیال بھی کیوں کریں گے وہ سیٹ پر آئے ہی اس لیے ہیں کہ وہ غریب عوام کو مار سکیں بجلی کے بلوں میں اس قدر اضافہ کرنا اور پھر دعوی کرنا کہ یہ حکومت عوام کی خیر خواہ ہے حقیقت یہ ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور وزیراعظم شہباز شریف کا ظاہر اور ہے اور باطن اور -وہ کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں ملک کی غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی ہے یہ لوگ اشیاء خوردنی خریدنے سے قاصر ہیں بچوں کا پیٹ پالنا بہت مشکل ہو چکا ہے تو بجلی کا بل کہاں سے ادا کریں گے عوام الناس کا یہ کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں کیا گیا اضافہ فوراً واپس لیا جائے ورنہ بھرپور طریقہ سے احتجاج کیا جائے گا اور احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک پھیلایا جائے گا اور جو واپڈا ملازم میٹر کنکشن کاٹنے آئے گا تو اس کا بھی اچھے طریقے سے استقبال کیا جائے گا

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page