دھریالہ جالپ ( شیخ عبدالعزیز) دھریالہ جالپ اور گردونواح میں ٹیلی نار اور جاز نیٹ سروس بری طرح متاثر ہو چکی ہے ٹیلی نار اور جاز ٹاور جہاں نصب کیے ہوئے ہیں اس جگہ بھی نیٹ سروس نہ ہونے کے برابر ہے عوام الناس نے ٹیلی نار اور جاز نیٹ سروس پرابلم ہونے کی وجہ سے اپنی سمیں زونگ پر تبدیل کروانا شروع کر دیں تاکہ زونگ کی طرف سے عوام کو دی گئی سہولت سے استفادہ حاصل کیا جا سکے عوام کی بڑی تعداد کا رجحان وائ فائ کی طرف بڑھ رہا ہے اس بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے ٹیلی نار اور جاز کمپنی کا نقصان ہو رہا ہے عوامی سماجی حلقوں نے مزکورہ کمپنی کے با اختیار حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نیٹ سروس کو بہتر کیا جائے تاکہ عوام اس سے مکمل طور پر استفادہ حاصل کر سکیں
top of page
bottom of page
Commentaires