تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk
سوہاوہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، ڈاکوؤں نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے بھائیوں کو لوٹ لیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک بھائی زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن دیہاڑے سوہاوہ کی نئی آبادی نزد ریلوے پل کے قریب ہتھیہ خاص کے رہائشی دو بھائیوں کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی، دونوں بھائی 2 لاکھ 50 ہزار سے ہاتھ دھو بیٹھے۔متاثرہ شخص عامر ولد تاج محمد نے بتایا کہ وہ اور اس کا بھائی ثاقب حسین موٹر سائیکل پر سوہاوہ میں نجی بینک سے رقم نکلوا کر واپس گھر جارہے تھے کہ نئی آبادی سوہاوہ نز دریلوے پل پہنچے تو پیچھے سے دو نوجوان لڑکے موٹر سائیکل برنگ سرخ پر تعاقب کرتے ہوئے آئے اور دونوں بھائی کے موٹر سائیکل کے آگے اپنا موٹر سائیکل لگا کر روک لیا۔متاثرہ شخص نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے ہوئے نامعلوم ملزم رنگ سانولہ قد 5 فٹ سے زائد عمر 30/35 سال در میانہ جسم نے موٹر سائیکل سے اتر کر سیدھا فائر مجھ پر کیا جو مجھے نفس کے بائیں جانب لگا جبکہ دوسرا نوجوان ملزم جس کا قد 5 فٹ 8 اینچ کے قریب ہو گا عمر 25/30 سال پتلا پھر تیلا جسم اپنے موٹر سائیکل پر موجود رہا۔
コメント