top of page

دوہرے قتل اور ایک شہری کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم حسن کمال گرفتار

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن Jhelumnews.uk) ایس ایچ او سوہاوہ ظہیر الدین بابر اور ٹیم کی بڑی کاروائی، دوہرے قتل اور ایک شہری کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار۔ایس ایچ او سوہاوہ ظہیر الدین بابر اور ٹیم کی بڑی کاروائی دوہرے قتل اور ایک شہری کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار وقوعہ کے یوم ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے خود ہسپتال اور موقع کا وزٹ کیا اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا گرفتار ملزم کی شناخت حسن کمال کے نام سے ہوئی ہے ملزم سے برریمانڈ جسمانی مزید تفتیش کی جا رہی ہے 6 یوم قبل ملزم نے فائرنگ کر کے معمولی تلخ کلامی پر دو شہریوں کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کر دیا تھا ڈی پی او جہلم نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگ میل ہے مزید ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کو شاباش اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

0 comments

留言

評等為 0(最高為 5 顆星)。
暫無評等

新增評等
bottom of page