للہ ٹاؤن (تصور حسین ولیال ) تھانہ للہ ٹاؤن سے معطل ہونے والا چھوٹا محرر آصف جس نے دوکان پر شراب رکھوائی سابقہ ایم پی اے نے بحال کروالیا
ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل تھانہ للہ ٹاؤن کے چھوٹے محرر آصف نے للہ بازار میلاد چوک میں VIP ٹیلر شاپ پر منشیات اسمگلروں سے شراب کی بوتل رکھوائی اور سول کپڑوں میں چھوٹے محرر آصف نے اپنے طور پر چھاپہ مارا پوری دوکان چھان ماری جبکہ ماٹن کا منشیات اسمگلر شراب چارپائی پر نیلے گٹو میں اوپر شاپر چڑھا کر رکھ گیا اور چھوٹے محرر کو صرف نیلے کلر کے گٹو کا بتایا چھوٹا محرر نیلے رنگ کا گٹو تلاش کرتا رہا آخرکار نہ ملنے پر ٹیلر سے بدکلامی کی اور واپس چلا گیا ٹیلر نے 1787پر رابطہ کیا ڈی پی او جہلم حاضر ہوکر کمپلینٹ کی ڈی پی او جہلم نے چھوٹے محرر کو معطل کر دیا اور انکوائری کا حکم دے دیا لیکن سابقہ ایم پی اے نے مداخلت کر کے ناصرف چھوٹے محرر کو بحال کروا لیا بلکہ 40دن کی لائین میں غیر حاضری بھی معاف کروا لی اور ذرائع کے مطابق تھانہ للہ میں بحال بھی کروا لیا ہے سابقہ ایم پی اے نے اپنے حلقے کے ووٹرز کا ساتھ دینے کی بجائے ایک تھانہ کے محرر کاساتھ دے کر یہ ثابت کیا کہ یہ ایم پی اے بن کر عوام کی خدمت نہیں بلکہ تھانہ کچہری کی سیاست ان کا اولین مقصد ہے
تعليقات