جہلم: ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار احمد اورچوکی انچارج مصری موڑ اللہ دتہ معہ ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دوکاندار کے ساتھ اسلحہ کے زور پر جنسی زیادتی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کر لیے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت یاسر، پرویز، جاوید اور قیصرکے ناموں سے ہوئی ہے۔ مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ میں نے دوکان بنا رکھی ہے، ملزمان نے میرا ادھار واپس کرنا ہے، ادھار واپسی کے تقاضے پر ملزمان نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ملزمان سے واقعہ میں استعمال ہونے والا ناجائزاسلحہ رائفل 12 بور بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جنسی زیادتی جیسے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے چوٹالہ پولیس کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
Comentarios