top of page
Writer's pictureJhelum News

دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر 23 سے 25 اگست تک درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ

Jhelumnews.uk

منگلا: پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر 23سی25اگست تک درمیانے سے اونچے درجے کے سیلا ب کا خطرہ ہے جس سے گجرات جہلم ،منڈی بہاؤالدین ،سرگودھا اور خوشاب کے نشیبی علاقے سیلاب کی زد میں آ سکتے ہیں، جھنگ، خانیوال، مظفرگڑھ اور ملتان کے نشیبی علاقوں میں بھی سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کو اس صورت حال بارے الرٹ کر دیا گیا ہے، انتظامیہ کو دریائے جہلم کے راستے سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کے مطابق پانی کو راستہ دے کر آباد زمینوں کو تباہی سے بچایا جاسکتا ہے، تجاوزات سیلابی پانی سے ہونے والے نقصان میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم سے دریاؤں کی صورتحال کا 24 گھنٹے جائزہ لیاجا رہاہے ،عوام الناس کو سیلاب سے بچاؤ کی تدابیر سے مسلسل آگاہ کیا جار ہا ہے، عوام اور ادارے باہمی تعاون سے سیلاب سے ہونے والے نقصان کو کم کر سکتے ہیں۔ شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page