top of page

دربار عالیہ معصوم آباد گتر میں ایک روزہ عرس کا انعقاد ،پیرسیدحبیب اللہ شاہ کی خصوصی شرکت



دربار عالیہ معصوم آباد گتر میں ایک روزہ عرس کا انعقاد

جس میں گھمکول شریف کے پیرسیدحبیب اللہ شاہ کی خصوصی شرکت،ضلع بھرسے مردو خواتین مریدین کی شرکت،محفل کا اہتمام،حبیب اللہ شاہ نے خصوصی دعاکراٸی۔

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقہ معصوم آباد کھنور میں ایک روزہ عرس کا اہتمام کیاگیا۔عرس خلیفہ پیر عبدالقیوم صاحب کی طرف سے منعقد کروایا۔جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت پاک سے کیاگیا۔اس عرس میں پیر سیدحبیب اللہ شاہ گھمکول شریف کوہاٹ نے خصوصی شرکت کی شاندار استقبال کیاگیا اور حبیب اللہ شاہ نےخصوصی دعاکراٸی۔اس عرس میں ایک خوبصورت محفل کا اہتمام بھی کیاگیاتھا۔جس میں مایاناز نعت خوان نے شرکت کی۔عرس میں ضلع بھرسے مردوخواتین بچوں بزرگوں کی کثیرتعداد نے شرکت کرکے محفل کوچار چاند لگایا۔اس موقع پر کھانے پینے۔کھلونوں اور دیگر اشیإ کے اسٹال بھی لگاٸے گٸےتھے۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کٸے گٸےتھے۔انتظاميہ کے اپنے اہلکار اور پولیس چوکی کسیال کے اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے۔لنگرکا وسیع اہتمام کیاگیاتھا۔خلیفہ عبدالقیوم نے تمام مردوخواتین کا محفل میں شرکت پر شکریہ اداکیا۔

0 comments

Комментарии

Оценка: 0 из 5 звезд.
Еще нет оценок

Добавить рейтинг
bottom of page