بزنس مین اور سماجی شخصیت چوہدری کامران ولایت کی طرف سے افطار ڈنر کا اہتمام-
اس مقدس مہینے کا مقصد آپس میں پیار و محبت پیدا کرنا ہے،کامران ولایت-
افطار کے وقت امت مسلمہ کی سلامتی کےلئے خصوصی دعا کی گئی۔
مستحق لوگوں کےلئے ہمیں لوگوں کی مدد اور ان کی دیکھ بھال کرنی چاہیے-
دبئی(عامر حنیف ) بزنس مین اور سماجی شخصیت چوہدری کامران ولایت نے دبئی کے مقامی ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر کی تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں مہمان خصوصی پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری، چوہدری امجد اور ناصر خان تھے۔ میزبان چوہدری کامران ولایت نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ افطار ڈنر کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر چوہدری کامران ولایت نے کہا کہ اس مقدس مہینے کا مقصد آپس میں پیار و محبت پیدا کرنا ہے۔ مستحق لوگوں کے لئے ہمیں اپنے اردگرد پسماندہ لوگوں کی مدد اور ان کی دیکھ بھال کرنی چاہیے تاکہ اللہ کی رحمتیں حاصل ہو سکیں۔ ہمیں پسماندہ لوگوں کو وہ تمام سامان مہیا کرنا چاہئے جس کی انہیں ضرورت ہے۔ رمضان المبارک کا یہ مقدس مہینہ نیکیوں کو جمع کرنے کا ہے اس لیے ہم سب کو اس ماہ مقدس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ افطار ڈنر میں فراز احمد صدیقی اسد اکبر عارف شاہد، افتخار، فرحان، چوہدری عاطف کپتان، گرجیت سنگھ، اظہر اقبال، چوہدری شہروز، چوہدری قاسم حنیف، چوہدری حماد، محمد رفیع، تحسین علی تراب اور دیگر نے شرکت کی۔ آخر میں امت مسلمہ کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Comments