Jhelumnews.uk
Jhelumnews.uk
دینہ(ادریس چودھری) یوم آزادی منانے کی نہیں اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔جب ہم اسے اختیار کریں گے تو بحیثیت مجموعی اس کے محافظ ہوں گے۔وطن عزیز بے پناہ قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا ہے اور یہ قربانیاں ہم ابھی تک دئیے جا رہے ہیں۔وطن عزیز پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور اسلام امن،محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔آج ضرور ت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو اس طرح یاد رکھیں کہ اس ملک کی بقا کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔اس کا ایک ایک ذرہ ایک ایک ادارہ ہمارا ہے ہم اس سے ہیں اور اس کی نگہبانی ہم پر فرض ہے۔میری سالکین سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی کام،کوئی بات نہ کریں جس سے ملک و قوم میں خرابی پیدا ہو۔جہاں کوئی ہے ملک کی تعمیر میں اپنے حصے کا مثبت کردار ادا کریں۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا دارالعرفان منارہ میں 40 روزہ سالانہ اجتماع کے اختتام پر سالکین کی بہت بڑی تعداد سے خطاب!انہوں نے کہا کہ اجتماع کا مقصد شب و روز کے معمولات اورذکر الٰہی سے دلوں پر وہ دستک عطا ہوتی ہے کہ سالک خود کو اللہ کے روبرو محسوس کرتے ہوئے عمل صالح اختیار کرتا ہے۔اور اپنے ہر عمل کو خالص اللہ کی رضا کے لیے کر رہا ہوتا ہے۔یہاں پر آنے والے سالکین کی بلا تفریق تربیت کی جاتی ہے۔اللہ اللہ کی تکرار سے کیفیات قلبی کا حصول ممکن ہوتا ہے جس کا ثمر یہ ہوتا ہے کہ اپنے گھر سے لے کر معاشرے تک کو سنوار دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بچے،ہماری اولادیں ہمارا اثاثہ ہیں۔ان کی تربیت ایسے کریں کہ یہ اغیار کے ہاتھوں کا کھلونا نہ بنیں بلکہ انہیں اپنی اقدار اور دین اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرائیں۔اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنے کا حکم ہے لیکن ہمارے مال پر سب سے زیادہ حق ہمارے والدین کا ہے۔اس کے بعد عزیز و اقارب،مسافر اور قیدیوں کا ہے۔صبر پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ خود کو شریعت مطہرہ پر کاربند کرنے کا نام صبر ہے۔بندہ مومن کا معاشرے میں کردار ایسا ہو نا چاہیے کہ اس کے قول و فعل سے معاشرے کی تعمیر ہو ہمارے معاملات سے لوگ کہیں کہ مسلمان ایسے ہوتے ہیں۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔آخر میں انہوں نے ملک میں امن اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔ یاد رہے کہ دارالعرفان منارہ میں 40 روزہ سالانہ اجتماع جاری تھا جس کا آج اختتامی بیان تھا اور اجتماعی دعا بھی تھی ملک بھر سے سالکین کی بڑی تعداد نے اس بابرکت محفل میں شرکت کی۔خواتین کی بہت بڑی تعداد بھی اس محفل میں شریک ہوئی۔اجتماع کے اختتام پر ڈویژنل سطح پر ذمہ داران میں حسن کاکردگی پر حضرت جی مد ظلہ العالی نے اپنے دست مبارک سے شیلڈ تقسیم کیں جس میں پہلی پوزیشن راولپنڈی ڈویژن دوسری سرگودھا ڈویژن اور تیسری پوزیشن گوجرانوالا نے حاصل کی۔اس کے علاوہ الفلاح فاؤنڈیشن کی کارکردگی میں ڈی آئی خان نے پہلی جب کہ راولپنڈی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اس کے علاوہ شعبہ نشرواشاعت میں فیصل آباد نے پہلی اور گوجرانوالا نے دوسری پوزیشن حاصل کی
Comments