top of page

خواتین میں خون کی کمی پوری کرنے کے لئے تاجپوری ہسپتال دینہ میں فری کیمپ کا انعقاد


دینہ (عرفان محبوب Jhelumnews.uk)خواتین میں خون کی کمی پوری کرنے کے لئے تاجپوری ہسپتال دینہ میں فری کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،200 سے زائد متاثرہ خواتین کو فری آئرن یعنی فولادی ڈرپس لگائی گئی ،مریضوں کے علاج معالجے کے مفت کیمپ کے انعقاد پر تاجپوری ہسپتال کی انتظامیہ اور ماہر لیڈی ڈاکٹر محترمہ انعم الرحمان کو عوام کیطرف سے زبر دست خراج تحسین پیش کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے اس دور میں تاجپوری ہسپتال کی ماہر لیڈی ڈاکٹر انعم الرحمان کی کاوشوں سے ایک روزہ فری کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں جو خواتین خون کی کمی کا شکار تھیں ان میں سے تقریبا 200 سے زائد خواتین کو فری آئرن یعنی فولادی ڈرپس لگائی گئیں ،لیڈی ڈاکٹر انعم الرحمان اور تاجپوری ہسپتال کی انتظامیہ نے انسانی جذبے کو مد نظر رکھتے ہوئے اس فری کیمپ کا انعقاد کیا اور خواتین کو صحت کے بارے میں آگاہی بھی دی ،اس موقعہ پرلیڈی ڈاکٹر انعم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ مریضوں کا خیال رکھا جائے، کامیاب کیمپ کے انعقاد پر عوام نے تاجپوری ہسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں ،

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page