top of page

محکمہ سوئی نادرن گیس کی نااہلی پنڈدادنخان سٹی میں دو دن سے گیس بندش کے باعث متاثر

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونسJhelumnews.uk ) محکمہ سوئی نادرن گیس کی نااہلی پنڈدادنخان سٹی میں دو دن سے گیس بندش کے باعث متاثر،محکمہ سوئی گیس کے عملہ نے ریلوے حکام کی اجازت کے بغیر کام شروع کرنے کی کوشش پر ریلوے نے کام رکوا دیا ،دو دن سے گیس بندش کے باعث ہزاروں خاندانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، علاقہ مکین سراپا احتجاج ،یاد رہے ریلوے پھاٹک پنڈدادنخان کے قریب عرصہ دراز سے مین لائن سے گیس لیک تھی .تفصیلات کے مطابق جہلم کی دوسری بڑی تحصیل پنڈدادنخان سٹی میں دو دن سے گیس کی بند ش کے باعث متاثر ،محکمہ سوئی نادرن گیس پنڈدادنخان کے عملہ کی نااہلی کے باعث پنڈدادنخان سٹی میں دو دن سے گیس کی سپلائی بند ہونے سے ہزاروں خاندان متاثر ہوگئے خواتین کو گھروں میں کھانا بنانے کے ساتھ ساتھ کاروباری حلقے بھی متاثر ہونے لگے یاد رہے ریلوے پھاٹک پنڈدادنخان کے قریب عرصہ دراز سے مین لائن سے گیس لیکج کا مسلہ چلا آرہا تھا جس کے متعلق متعدد بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا محکمہ سوئی نادرن گیس نے لیکج کا مسلہ حل کرنے کے لیے کام تو شروع کیا لیکن محکمہ ریلوے کے حکام کو علم میں لائے بغیر کام شروع کرنے پر ریلوے حکام نے کام رکوا دیا جس کے باعث شہریوں کو گیس کی طویل بندش کا سامنا کرنا پڑا شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے پنڈدادنخان کھیوڑہ اور پنڈدادنخان تا جہلم منڈی بہاوالدین روڈ بند کردیا جس کے باعث کئی گھنٹے ٹریفک جام رہی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی ستائیس چوہدری ناصر جاوید وڑائچ ،چوہدری عابد جوتانہ و دیگر سیاسی رہنماوں نے ڈی ایس پی پنڈدادنخان کے ہمراہ عوام سے مذکرات کرکے راستہ کھلو ا دیا اہل علاقہ نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ غفلت برتنے والے عملہ کے خلاف فوری محکمانہ کاروائی شروع کرکے ضلع بدر کیا جائے اور مستقل بنیادوں پر مسائل حل کرنے کے اقدامات کیئے جائیں



0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page