top of page

حلقہ پی پی24 دینہ ،سوہاوہ میں سکرونٹی کاعمل تیزی سے جاری۔ ندیم خادم،مہرمحمدفیاض،ڈاکٹر قاسم ،پیرعرفان،زاہد عزیز، اویس خالد،بلال اظہر،راجہ یاورکمال،،مرزاعبدالغفار سمیت دیگرکےکاغذات نامزدگی منظور

دینہ ( محمدنبیل حسن)حلقہ پی پی24 دینہ ،سوہاوہ میں سکرونٹی کاعمل تیزی سے جاری،متعدد امیدواروں کی سکرونٹی مکمل۔چوہدری ندیم خادم،مہرمحمدفیاض،ڈاکٹر قاسم محمود،پیرسیدعرفان،زاہد عزیز،راجہ اویس خالد،بلال اظہرکیانی،راجہ یاورکمال،مرزاعبدالغفار سمیت دیگرکےکاغذات نامزدگی منظور۔تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن شیڈول جاری ہونے کی بعد کاغذات نامزدگی جمع کرانے بعد حلقہ پی پی 24میں امیدواروں کی سکرونٹی کاعمل تیزی سے جاری ہے،حلقہ پی پی 24سے تگڑے تگڑے امیدواروں کی سکرونٹی کے بعد کاغذات نامزدگی منظور کرلے گئے۔امیدواروں کی سکرونٹی ریٹرنگ آفیسر سوہاوہ فضائل مدثر کررہے ہیں۔سکرونٹی مکمل ہونے والوں میں سابق ایم پی اے مہرمحمدفیاض،سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم،مریم نواز کے کواڈینیٹر بلال اظہرکیانی،سابق ایم پی اے راجہ یاورکمال،سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد،پیپلزپارٹی کے مرزاعبدالغفار،جماعت اسلامی کے ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری،ٹی ایل پی کے پیرسید عرفان شاہ،جمہوری وطن پارٹی سے راجہ تیمور کیانی،کرنل ر غضنفرسمیت دیگر متعدد امیدواروں کی سکرونٹی کا عمل مکمل ہوگیا۔امیدواروں نے سیاسی سرگرمیاں تیز کردی۔میٹنگز،سیمینار کا انعقاد کیاجارہاہے جس میں امیدوار ووٹ حاصل کرنے کیلیے شہریوں کو مختلف قسم تسلیاں دینے میں مصروف ہے۔حلقہ پی پی 24کے متعدد دیہاتوں کے مکینوں نے 2013سے2018 اور 2018سے 2023تک کے امیدواروں کو اپنے دیہاتوں میں ووٹ مانگنے کیلیے آنے سے سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام جاری کر رہے ہیںکہ 2013سے 2023تک ہمارے دیہاتوں میں ایک روپے تک کاکام نہیں ہوا اس لیے انکاان دیہاتوں میں آنامنع ہے

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page