سوہاوہ(محمدنبیل حسن)حلقہ پی پی چوبیس کے امیدوار راجہ اویس خالد اور رہنما مسلم لیگ ن راجہ تنویر پنوار میں ٹیلی فونک رابطہ تمام شکوئے ناراضگیاں ختم، بھر پور حمایت کا اعلان تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن سرپرست اعلی تحصیل پریس کلب سوہاوہ راجہ تنویر پنوار کاروباری دورے پر بیرون ملک مقیم ہیں جن کے ساتھ آزاد امیدوار ایم پی اے پی پی چوبیس راجہ اویس خالد کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے گلے شکوئے ختم کر کے مشترکہ طور پر حلقے کی ترقی خوشحالی کے لیے جدو جہد کرنے کا عہد کیا ۔ حاجی راجہ تنویر پنوار نے اپنی برادری اور دھڑے سمیت راجہ اویس خالد کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ حلقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے حلقہ پی پی چوبیس میں راجہ اویس خالد کی بھر پور کمپین چلائی جائے گی راجہ تنویر پنوار نے کہا کہ وہ اپنا کاروباری دورہ مختصر کر کے جلد پاکستان ہونگے اور حلقے میں بلال اظہر کیانی اور راجہ اویس خالد کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے بھر پور مہم کا آغاز کرینگے۔ دونوں رہنماؤں نے حلقہ پی پی چوبیس اور این اے ساٹھ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ۔ حاجی راجہ تنویر پنوار نے کہا کہ حلقے کی عوام کی بہتری کے لیے تمام رنجش دور کردی
top of page
bottom of page
Comments