top of page
Writer's pictureJhelum News

حلقہ این اے 60۔ن لیگ کا میدان کس کے ہاتھ میں رہے گا۔انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو۔ کسی بھی وقت دھماکہ متوقع۔چودھری ندیم خادم،چودھری فرخ الطاف،بلال اظہر کیانی ٹکٹ کے حصول کے لئے سرگرم

دینہ( رپورٹ:ادریس چودھری)ابھی کسی کو ٹکٹ نہیں ملا۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی سب نیوز بوگس اور بے بنیاد ھیں۔ چودھری ندیم خادم اور چودھری فرخ الطاف کی خبریں/جہلم نیوز سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی کہ حلقہ این اے 60 سے چودھری فرخ الطاف اور حلقہ این اے 61 سے مطلوب مہدی کو مسلم لیگ ن ٹکٹ جاری کر دیئے ھیں۔ خبریںکے رابطہ کرنے پر سابق ایم پی اے اور مسلم لیگ ضلع جہلم کے رہنما چودھری ندیم خادم اور سابق ایم این اے چودھری فرخ الطاف نے کہا ابھی تک ٹکٹ فائنل نہیں ھوئے۔ سوشل میڈیا چلنے والی سب نیوز بوگس بے بنیاد ھیں۔ جب کسی کو ٹکٹ ملے گا تو سب کو پتہ چل جائے گا۔ ابھی اس طرح کی کسی سوشل میڈیا کی نیوز کو نظرانداز کر دیں۔یاد رہے کہ حلقہ این اے60 جہلم ن لیگ کے ٹکٹ کے لئے چودھری ندیم خادم،چودھری فرخ الطاف اور بلال اظہر کیانی ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔قرعہ کس کے نام نکلتا ھے۔ اگلے چند روز تک پردہ اٹھ جائے گا


0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page