top of page
Writer's pictureJhelum News

حضور اکرم نور مجسم شفیع معظمﷺ کی تعریف و توصیف اور ثنا خوانی کرناہم پر اللہ تعالیٰ کے خاص کرم اور محبوبِ خدا سرکار علیہ الصلوٰۃ و السلام کی نگاہِ خصوصی کا مظہر ہے،سید عرفان امیر شاہ بخاری

دینہ(پروفیسر خورشید احمد ڈار) حضور اکرم نور مجسم شفیع معظمﷺ کی تعریف و توصیف اور ثنا خوانی کرناہم پر اللہ تعالیٰ کے خاص کرم اور محبوبِ خدا سرکار علیہ الصلوٰۃ و السلام کی نگاہِ خصوصی کا مظہر ہے، اللہ عزوجل نے آپﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا، حضور ﷺ سے خالص محبت ایمان کی اصل ہے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید عرفان امیر شاہ بخاری کا کہنا تھا کہ حضور اکرم نور مجسم شفیع معظمﷺ کی تعریف و توصیف اور ثنا خوانی کرناہم پر اللہ تعالیٰ کے خاص کرم اور محبوبِ خدا سرکار علیہ الصلوٰۃ و السلام کی نگاہِ خصوصی کا مظہر ہے، جوکہ یقیناً اللہ تعالیٰ کے خاص بندوں کے مقدر میں آتا ہے۔اللہ عزوجل نے آپﷺ کو تمام جہانوں کیلئے باعث رحمت بنایا ہے۔ہم پر لازم ہے کہ ہم آپﷺ کی صفت و ثناء کا خوب چرچا کریں۔آپ کی سیرت مطہرہ کو اپنائیں۔اپنی اولادوں کو عاشق رسول ﷺ بنائیں۔درودِ پاک کثرت سے پڑھیں۔ آپ ﷺزندگی کے ہر ہر گوشے کو اپنائیں۔یقیناً اسی میں ہماری دنیاوی کامیابی اور اخروی نجات ممکن ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page