top of page

حافظ سید حامد علی نقوی البخاری خطیب جامع مسجد اہلسنت والجماعت ہڈالہ سیداں ، دینہ کے تایا جان سید سعید انور شاہ مرحوم کی روح کو ایصال ثواب و بلندی درجات کے سلسلہ میں روحانی محفل کا اہتمام

دینہ (سید جواد حسین نقوی سے) حافظ سید حامد علی نقوی البخاری خطیب جامع مسجد اہلسنت والجماعت ہڈالہ سیداں ، دینہ کے تایا جان ، علامہ سید ارسلان حیدر شاہ کے ماموں جان اور سید جاوید حیدر شاہ کے بڑے بھائی سید سعید انور شاہ مرحوم کی روح کو ایصال ثواب و بلندی درجات کے سلسلہ میں جامع مسجد اہلسنت والجماعت ہڈالہ سیداں میں ایک خصوصی و روحانی محفل کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں حافظ ذوالفقار احمد نے تلاوت قرآن سے محفل کا آغاز کیا ۔ اس موقعہ پر علاقہ کے معروف ثنا خوان مصطفی' ، محمد حسین نعمانی ، محمد رمیض قادری ، محمد دلنواز قادری و قاری عابد نوشاہی خوبصورت انداز میں نعت خوانی کی جبکہ علامہ سید ارسلان حیدر شاہ ، علامہ سید سعید الحسن شاہ اور قاری عابد نوشاہی نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلبیت رسول سے محبت پختہ ایمان کی دلیل ہے ، جس کے بارے میں خدا نے قرآن میں واضح کہا ہے کہ مودت فی القربیٰ اجر رسالت ہے ، اس کے بغیر کسی مسلمان کی عبادت قبول نہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ والدین کی خدمت دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے ۔ والدین کی زندگی میں اور ان کی موت کے بعد اولاد کی طرف سے نیک اعمال عظیم عبادت ہے ۔ آخر میں حافظ سید حامد شاہ نقوی البخاری اور علامہ سید عمار الحق بخآری نے مرحوم کیلیۓ اجتماعی دعاۓ مغفرت کروائی اور درود و سلام کے بعد شرکائے محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page