top of page
Writer's pictureJhelum News

حاجی غلام جعفر کی جانب سے گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول دھنیالہ کی اپگریڈیشن کے لئے 7کنال اراضی عطیہ



حاجی غلام جعفر برگٹ اور ان کی فیملی کی جانب سے گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول دھنیالہ کی اپگریڈیشن کے لئے 7 کنال اراضی کا عطیہ

دینہ(ظہیر عباسJhelumnews.uk)تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول دھنیالہ کی اپگریڈیشن کی راہ میں بڑی رکاوٹ جگہ کی کمی تھی۔جس کی وجہ سے بچوں کو پڑھائی کی تکمیل میں مشکلات کا سامنا تھا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدلحفیظ ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دینہ ملک صفدر علی، اے ای او شعیب احمد، ہیڈ ماسٹر ادارہ محمد تنویر اور اسکول سٹاف کی خصوصی کاوشوں سے حاجی غلام جعفر برگٹ اور ان کی فیملی نے اسکول کی اپگریڈیشن کے لئے اسکول سے ملحقہ 7 کنال اراضی عطیہ کر دی۔اس سلسلہ میں گزشتہ روز شاندار تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت قران پاک اور نعت رسول ﷺ سے کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق تھے۔محکمہ ایجوکیشن کے مذکورہ بالا افسران نے بھی اپنی کاوشوں کی تکمیل کو دیکھنے کیلئے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ سابق ایم پی اے مہر فیاض ، غلام احمد زمرد ، عمر مشتاق برگٹ سمیت قریبی سکولز کے ہیڈز اور علاقہ معززین بھی موجود تھے۔شرکاء نے حاجی غلام جعفر برگٹ اور برگٹ فیملی کے ان علم دوست اقدامات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ایسے اقدامات ہر لحاظ سے قابل تعریف و تقلید ہیں۔جب تک اس ادارے سے علم کی روشنی پھوٹتی رہے گی برگٹ فیملی کا نام روشن رہے گا۔انہوں نے برگٹ فیملی کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ڈپٹی کمشنر جہلم و دیگر نے اپنے خطاب میں حاجی غلام جعفر برگٹ اور ان کی فیملی کے ان اقدامات کی بے حد تعریف کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان اقدامات سے اہل علاقہ کے بچوں کی علمی مشکلات حل ہوں گی

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page