top of page

حاجی سید آفتاب حسین شاہ آف ہڈالہ سیداں کےایصال ثواب و درجات بلندی کےلئے ختم قرآن کی محفل کا انعقاد

دینہ(سید جواد حسین نقوی سے)سید ذکی الحسن برادران کے بہنوئی,سید حسنات شاہ۔سید مقدس علی کے بڑے بھائی,سید یاسر عباس,علی رضا,صائم رضا کے والد محترم حاجی سید آفتاب حسین شاہ ولد سید خالق حسین شاہ کچھ روز قبل تقدیر الہٰی سے موضع ہڈالہ سیداں میں انتقال کر گئے ہیں, گزشتہ روز مرحوم کے ایصال ثواب و درجات بلندی کےلئے مقامی میرج ہال میں ختم قرآن کی محفل کا انعقاد کیا گیا,محفل ختم قرآن سے مولانا محمد باقر علی حیدری خطیب جمعہ و جماعت مسجد صاحب الزمان ہڈالہ سیداں,مولانا حافظ سید حامد علی شاہ خطیب جامع مسجد اہلسنت ہڈالہ سیداں,مولانا حافظ سید ارسلان شاہ اور معروف نعت خواں محمد دلنواز قادری نے منقبت و نعت اور فضائل و مصائب شہدائے کربلا علیہ السلام بیان فرمائے, اختتام محفل پر مرحوم سید آفتاب حسین شاہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے اجتماعی دعا کی گئی,اس روحانی محفل میں علاقہ بھر سے معزز شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی,


0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page