top of page

جے آٸی یوتھ تحصیل سوہاوہ کا تنظیم سازی کا پہلا مرحلہ مکمل۔حمدطاہر ناٸب صدر سوہاوہ زون منتخب ھو گئے

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)جے آٸی یوتھ تحصیل سوہاوہ کا تنظیم سازی کا پہلا مرحلہ مکمل۔راجہ محمدطاہر ناٸب صدر سوہاوہ زون،ابرار احمدراجہ جنرل سیکرٹری ،سیداسد اللہ بخاری جواٸنٹ سیکرٹری سہیل اکبرصدر یوسی نگیال جبکہ محمدنبیل حسن میڈیاکواڈینیٹر مقرر۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز جے آٸی یوتھ تحصیل سوہاوہ کے اجلاس کے بعد تنظیم سازی کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔جس میں صدر جے آٸی یوتھ ضلع جہلم حبیب رضابٹ نے مشاورت کے بعد جمیل احمدکیانی کو صدر سوہاوہ زون مقرر کردیاگیا،جبکہ راجہ محمدطاہر کو ناٸب صدر سوہاوہ زون،ابرار احمد راجہ جنرل سیکرٹری سوہاوہ زون،سیداسد بخاری جواٸنٹ سیکرٹری سوہاوہ زون کی ذمہ داری سونپی گٸی،انکے علاوہ عمران شریف کو وارڈ آٹھ سے صدر،سیدعماد بخاری کو وارڈ آٹھ سے ناٸب صدر،وارڈ پانچ سے آکاش ساجد کوصدر،سہیل اکبر کو یوسی نگیال سے صدر اور محمد نبیل حسن کو میڈیاکواڈینیٹر مقرر کیاگیاہے۔اس موقع پر جمیل احمدکیانی نے کہاکہ بہت جلد دوسرے مرحلے میں سوہاوہ زون میں جو باقی وارڈز ان میں بھی تنظیم سازی کا عمل شروع کیاجاٸے گا۔ان کے علاوہ ڈومیلی زون میں سابقہ باڈی کیساتھ مشاورت کےبعد نٸے نوجوانوں کو سامنے لایاجاۓگا۔اور تظیم سازی کی جاٸے گی۔تنظیم سازی مکمل کرنے کے بعد بہت جلد سوہاوہ میں حلف برداری کی تقریب منتقد ہوگی۔نوجوان ہی اس ملک کااثاثہ ہیں۔ان نوجوانوں کیساتھ ہی ترقی ہوگی۔

0 comments

Yorumlar

5 üzerinden 0 yıldız
Henüz hiç puanlama yok

Puanlama ekleyin
bottom of page