top of page
Writer's pictureJhelum News

جہم شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک، دوسری طرف ٹریفک پولیس کی نفری انتہائی کم  ، ٹریفک جام رہنا معمول

جہلم (Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک  جبکہ دوسری طرف ٹریفک پولیس کی نفری انتہائی کم  شہر میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے پاس نفری انتہائی کم  ڈی ایس پی ٹریفک محمد زبیر  تفصیلات کے مطابق شہر میں بڑھتی ہوئی تریفک اور چنگ چی مافیا کی اجارہ داری قائم شہر کے کئی علاقوں میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا جبکہ دوسری طرف ٹریفک پولیس کی نفری کم ہونے سے شہر کی ٹریفک کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے شیر بھر میں چنگ چی رکشہ والوں کو کنٹرول کرنا پولیس کے بس میں نہیں رہا اور نفری کم ہونے سے شہر بھر میں ٹریفک جام جیسے مسائل بڑھتے ہی جارہے ہیں شاندار چوک سول لائن ریلوے روڈ چوک اہلحدیث تحصیل روذ اور چاندنی چوک میں چنگ چی رکشہ والوں کی بھرمار سے  ان کی سڑکوں پر اجارہ داری قائم ہے کوئی ہے جو ان کو ٹریفک جام کرنے سے روکے  کوئی ہے جو ان کو سڑکوں کے درمیان میں رکشہ کھڑا کرنے سے روکے  جہاں چاہیں اور جس جگہ چاہیں یہ چنگ چی کھڑا کر لیں کسی پولیس اہلکار کی مجال نہیں کہ وہ ان کو روکے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے بازاروں میں پیدل چلنا بھی محال ہے رہی سہی کسر دکانداروں کی تجاوزات  نے پوری کر دی سبزی منڈی جانے والا راستہ بھی ان چنگ چی رکشہ والوں نے بند کیا ہوتا ہے اگر ان سے رکشہ سائیڈ پر کرنے کا کہیں تو یہ آگے سے لڑنا شروع کر دیتے ہیں  ان رکشہ والوں کی جب تک کوئی سرکاری سرپرستی نہ کرے اس وقت تک یہ ٹریفک بلاک کرنے سے باز نہیں آئیں گے شہریوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے دہیاڑیوں پر بندے بھی رکھے ہوئے ہیں جو ان کے رکشہ پر سواریوں کو بٹھانے کا کام کرتے ہیں اور ان سے پیسے بھی وصول کرتے ہیں یہ ایک مافیا ہے جن کی وجہ سے پورا شہر بلاک رہتا ہے  اس سلسلے میں جب ڈی ایس پی ٹریفک سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس نفری کم ہم کیسے پورے شہر کو کنٹرول کر سکتے ہیں اور ویسے بھی چنگ چی رکشہ والے غریب لوگ ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے اہلکار ان کا چلان بھی کرتے ہیں ہم نے افسران کو نفری بڑھانے کے لئے ایک لیٹر لکھا ہوا ہے  شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈی ایس پی ٹریفک سے شہر بھر میں ٹریفک  بلاک رہنے جیسے مسائل پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے 

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page